کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار ہے۔ جمعرات کو مارکیٹ کا
آغاز ہی منفی ہوا اور رجحان سارا دن جاری رہا۔ دن کے اختتام تک ہنڈریڈ
انڈیکس دو سو انا نوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دس ہزار دو سو چھتیس پوائنٹس
پر بند ہوا۔ صدر مشرف کے استعفے کے اعلان کے بعد مارکیٹ مثبت رد عمل کا
اظہار کیا تھا مگر ججز کی بحالی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلاف
رائے کے بعد گزشتہ دو روز سے مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔ دوسری
جانب دوسرے روز بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی
قیمت فروخت چھہتر رپے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چھہتر روپے پچیس
پیسے سے بھی تجاوز کر گئی۔
--
Posted By PeaceNic to Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu
News Network at 8/31/2008 11:08:00 PM