Four People Died in Sihala Bomb Blast اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ
میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔
منگل کی شب دھماکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے ایک ٹرک ہوٹل میں
ہوا ۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں زیادہ تر مسافر موجود تھے۔ ایس ایس پی اسلام
آباد احمد لطیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہلکی
نوعیت کا دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی
جگہ ایک چھوٹے سائز کا گڑھا موجود ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ ہلکی نوعیت
کا تین سے چار کلوگرام کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ بدھ کے روم
مشیر داخلہ رحمان ملک نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اسلام آباد کے مضافات
میں سہالہ بم حملے اور واہ کینٹ کے خودکش حملوں میں ایک ہی قسم کا دھماکہ
خیز مواد پوٹاشمیم کلوریٹ استعمال ہوا ہے۔
--
Posted By PeaceNic to Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu
News Network at 8/31/2008 10:35:00 PM