Four Students Killed in Jamia Karachiبدھ کو کراچی میں دو مختلف مقامات
پر منگل کو جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے
نتیجے میں ہلاک ہونے والے چار طلبہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور تدفین
ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے حکومت
سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ جامعہ کراچی میں
دو طلبہ تنظیموں اسلامی جمیعت طلبہ اور آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس
آرگنائزیشن کے درمیان تصادم میں تین طلبہ ہلاک ہوگئے تھے۔ جن میں اسامہ بن
آدم اور عبدالجبار، کا تعلق آئی جے ٹی سے تھا جبکہ عاطف رضا عرف رامیش اے
پی ایم ایس او کے کارکن تھے۔
--
Posted By PeaceNic to Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu
News Network at 8/31/2008 10:45:00 PM