سندھ ہائی کورٹ کے آٹھ معزول ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد
انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا۔ ان ججوں کی تقرری کی
سمری پر سابق صدر پرویز مشرف نے دستخط کردیے تھے۔ واضح رہے کہ ان ججوں کی
تقرری کی سمری پر دستخط تو ہوگئے تھے لیکن مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز
شریف اور پیپلز پارٹی کےدرمیان اختلافات کے باعث حکومت نے اس پر عمل درآمد
روک لیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی
حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بحال ہونے والے دیگر جج صاحبان جسٹس امیر ہانی مسلم،
جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس ظفر شیروانی، جسٹس سلمان
انصاری اور جسٹس عبدالرشید کلوڑ ہیں۔
--
Posted By PeaceNic to Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu
News Network at 8/31/2008 10:27:00 PM