Web Images News Groups Books Scholar Gmail more »
Recently Visited Groups | Help | Sign in
Google Groups Home
عالمی طاقتیں پاک...
There are currently too many topics in this group that display first. To make this topic appear first, remove this option from another topic.
There was an error processing your request. Please try again.
flag
  1 message - Collapse all  -  Translate all to Translated (View all originals)
The group you are posting to is a Usenet group. Messages posted to this group will make your email address visible to anyone on the Internet.
Your reply message has not been sent.
Your post will appear after it is approved by moderators
 
From:
To:
Cc:
Followup To:
Add Cc | Add Followup-to | Edit Subject
Subject:
Validation:
For verification purposes please type the characters you see in the picture below or the numbers you hear by clicking the accessibility icon. Listen and type the numbers you hear
 
PeaceNic  
View profile   Translate to Translated (View Original)
 More options Apr 20, 11:29 pm
From: PeaceNic <peac...@gmail.com>
Date: Mon, 20 Apr 2009 11:29:22 -0700 (PDT)
Local: Mon, Apr 20 2009 11:29 pm
Subject: [Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu News Network] عالمی طاقتیں پاک...

صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بڑی قوم
کی تمام تر صلاحتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی طاقتیں اس ملک کو
ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں۔
پیر کوگورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی صحافیوں کی تنظیم ٹرائیبل یونین آف
جرنلسٹس کی نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر
نے کہا کہ قبائلی علاقے اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس
کی کئی وجوہات اور محرکات ہیں تاہم اس خطے کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کسی
غیر طاقت کو اپنے قدم جمانے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چار بڑی اقوام پر مشتمل ہے جن میں ایک بڑی قوم کی
تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بین الاقوامی طاقتیں اس کو ایک مضبوط قوم
کے طورپر دیکھنا نہیں چاہتی بلکہ وہ اس کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہی
ہیں۔

اویس غنی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ دنیا میں پاکستان کا کوئی دوست
نہیں۔ ’ہمارا سب سے بڑا دوست اللہ تعالٰی کی ذات ہے اور اس کے علاوہ دنیا
میں نہ کوئی دوستی ہوتی ہے نہ دشمنی بلکہ مفاد ہوتا ہے۔‘

گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور یہ
طاقت اس ملک نے عالمی طاقتوں کی طرف سے شدید مخالفت کے باجود اپنے زور
بازو سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اقوام عالم کے شانہ بشانہ
چلنے کے لیے ہمیں اقتصادی، سیاسی اور عسکری طاقت حاصل کرنا ہوں گی کیونکہ
عزت اور وقار کی زندگی گزارنے کے لیے طاقتور ہونا ضروری ہے۔

’اگر دنیا پاکستان کے ساتھ باکسنگ کررہی ہے تو پھر ہمارے پاس بھی اس کے
علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا کہ ہم بھی ان کا مقابلہ کریں اور اس کا
جواب دیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کمزور بڑی طاقت کے سامنے پھنس جاتا ہے
تو پھر کمزور کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ
کمزور طاقتور کے خلاف لڑنے نکل پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم اور اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہمیں کسی اور
کا نہیں بلکہ اپنے ملک کا ایجنڈا آگے لے کر چلنا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے
ملکی مفاد کو دیکھنا چاہیے۔ گورنر نے مزید بتایا کہ خطے کے حالات کو
دیکھتے ہوئے اردگرد تمام مسائل ہی مسائل ہیں لیکن ان مشکلات کا مقابلہ
کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

اس سے قبل گورنر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب اراکین سے حلف
لیا۔ تقریب سے ٹی یو جے کے بانی رہنما سیلاب محسود اور نو منتخب صدر شیر
خان آفریدی نے بھی خطاب کیا اور قبائلی صحافیوں کو درپش مسائل پر روشنی
ڈالی۔

--
Posted By PeaceNic to Urdu News Room by IUNN.org INTERNATIONAL Urdu
News Network at 4/20/2009 11:26:00 PM


    Reply to author    Forward  
You must Sign in before you can post messages.
To post a message you must first join this group.
Please update your nickname on the subscription settings page before posting.
You do not have the permission required to post.
End of messages
« Back to Discussions « Newer topic     Older topic »

Create a group - Google Groups - Google Home - Terms of Service - Privacy Policy
©2009 Google