Web Images News Groups Books Scholar Gmail more »
Recently Visited Groups | Help | Sign in
Google Groups Home
[Urdu News Blog, BBC Urdu, VOA, Express, Aaj, Daily Jang, Waqt News by UrduNe...
There are currently too many topics in this group that display first. To make this topic appear first, remove this option from another topic.
There was an error processing your request. Please try again.
flag
  1 message - Collapse all  -  Translate all to Translated (View all originals)
The group you are posting to is a Usenet group. Messages posted to this group will make your email address visible to anyone on the Internet.
Your reply message has not been sent.
Your post will appear after it is approved by moderators
 
From:
To:
Cc:
Followup To:
Add Cc | Add Followup-to | Edit Subject
Subject:
Validation:
For verification purposes please type the characters you see in the picture below or the numbers you hear by clicking the accessibility icon. Listen and type the numbers you hear
 
PeaceNic  
View profile   Translate to Translated (View Original)
 More options Oct 24, 10:21 pm
From: PeaceNic <peac...@gmail.com>
Date: Sat, 24 Oct 2009 10:21:40 -0700 (PDT)
Local: Sat, Oct 24 2009 10:21 pm
Subject: [Urdu News Blog, BBC Urdu, VOA, Express, Aaj, Daily Jang, Waqt News by UrduNe...

[http://www.facebook.com/pages/Urdu-News-Room/140097892751?v=app_23474...]
لِنڈسے لوہن کو عدالت کی طرف سے ایک اور موقع
http://www.UrduNewsRoom.com

مصیبتوں میں گھری ہالی وڈ کی اداکارہ لِنڈسے لوہن کو قدرت نے ایک موقع اس
وقت فراہم کیا جب لاس اینجلس سپریئر کورٹ کے جج مارشاریوں نے انکی یہ
درخواست منظور کرلی کہ اس کی دو سالہ پروبیشن جو 3سال کی ہے آئندہ ایک سال
اور بڑھادی جائے۔ "مین گرل" اداکارہ 2007ء میں پروبیشن پر رکھی گئی تھیں
جب انہیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ان پر یہ الزام
بھی ثابت ہوگیا کہ وہ نشے کے عالم میں ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ انہوں نے اب تک
محض 84 منٹ جیل میں گزارے ہیں۔ ان کے وکیل شاون جیب مین نے عدالت کو بتایا
کہ لِنڈسے ان دنوں ایک ایسے کام میں مصروف ہیں جو ان کے بغیر مکمل نہیں
ہوسکتا اور یہ کہ ان کا علاج بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے ۔ لوہن کو اب
28/دسمبر کی سماعت کے دن عدالت میں حاضر ہونا ہے۔

http://www.UrduNewsRoom.com
واک کرنا زیادہ پسند ہے، کرشمہ

http://www.UrduNewsRoom.comیہ تو ہم جانتے ہی ہیں کے بالی وڈ سپر اسٹار
کرینہ کپور کی دلکشی میں کیسے اضافے ہوا۔ جی ہاں کرینہ کا فٹنس راز چھپا
ہے یوگا میں مگر کرینہ کپور کی بہن اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ
کپور جوکہ ایک بچی کی ماں بھی ہیں مگر اس قدر فٹ اور خوبصورت دکھائی دیتی
ہیں یقینا فٹ رہنے کیلئے وہ بھی یوگا ہی کرتی ہوں گی ۔بھارتی ویب سائٹ کے
مطابق کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ ہماری فیملی میں کرینہ کپور واحد ہے جنھوں
نے فٹ رہنے کیلئے یوگا کو منتخب کیا ہے ۔ کرشمہ کہتی ہیں گو کہ یوگا دیگر
ورزشی طریقوں پر فوقیت رکھتا ہے مگر مجھے جیم جانا اور واک کرنا زیادہ
پسند ہے ۔کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ وہ صحت مند لائف اسٹائل کو ترجیح دیتی
ہیں اور صحت بخش غذاء استعمال کرنے کے ساتھ جیم اور واک کو اپنے معمول میں
رکھتی ہیں کیونکہ وہ ہر کام اعتدال میں رہ کر کرنا پسند کر تی ہیں۔

http://www.UrduNewsRoom.com
انوشکا کو دپیکا پرفوقیت

http://www.UrduNewsRoom.comبالی وڈ میں قدم رکھنے والی نئی اداکارہ
انوشکا شرما نے اداکارہ دپیکا پاڈوکون میں مختلف مصنوعات کی تشہیر کے لئے
معاہدوں میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فلم رب نے بنادی جوڑی میں شاہ رخ خان کے
ساتھ کام کرنے والی اداکارہ انوشکا نے برانڈ ہیئر آئل کی تشہیر کے لئے
دپیکا کی جگہ لے لی ہے ۔حالانکہ انوشکا نے صرف ایک ہی فلم میں کام کیا
ہے،اس کے باوجود تشہیری ادارے دپیکا کے بجائے انوشکا کو منتخب کرنے کے
خواہشمند ہیں۔ برانڈ انڈورسمنٹ کے بعد انوشکا کو یش راج کی فلم میں کام
کرنے کا موقع مل گیاہے۔ذرائع کے مطابق تشہیری ادارے نے زیادہ معاوضہ طلب
کرنے پر دپیکا کو باہر کیا۔

http://www.UrduNewsRoom.com
بالی وڈ ستاروں کی دیوالی

http://www.UrduNewsRoom.comبا لی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اکشے کمار
نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ دیوالی منا ئی ۔اس موقعے شاہ رخ خان کے
ہزاروں مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے
جمع تھے اور شاہ رخ نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کیااور اپنے گھر کے
ٹیرس پر کھڑے ہو کر اپنے مدا حوں کو دیوا لی کی مبارکباد دی ۔اکشے کمار نے
دیوالی اپنی اہلیہ ٹو ئنکل کھنہ اور بیٹے کے ساتھ منا ئی اکشے نے اپنے
مداحوں کا فلم بلو میں ان کی اداکاری کو پسند کر نے اور بلو کی کامیابی پر
شکریہ ادا کیا۔فلمبلو دیوالی پر ریلیز کی گئی۔ اس موقعے پر اکشے نے سب کو
دیوالی کی مبارکباد بھی دی ۔

http://www.UrduNewsRoom.com
سشمیتا فلمیں نہ ہونے کے باوجود مصروف ہوگئیں

http://www.UrduNewsRoom.comسابق ملکہ حسن سشمیتا سین کی گزشتہ سال کوئی
فلم ریلیز نہیں ہوئی جبکہ رواں سال بھی ان کی دو فلمیں ڈونٹ ڈسٹرب اور
کرما کنفیشن اور ہالی بالی وڈ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہیں لیکن اس کے
باوجود حیران کن بات یہ ہے کہ سشمیتا کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ میں بے حد
مصروف ہوگئی ہیں ۔ سشمیتا کا کہنا ہے کہ وہ آجکل بیرون ملک اپنی فلموں کی
شو ٹنگ مکمل کروا رہی ہیں اور اسکے علاوہ ان کی دیگر سرگرمیوں میں تشہیر
شامل ہے ۔سشمیتا کا کہنا ہے کہ وہ فلموں کے علاوہ وہ مختلف کمپنیزکے ساتھ
بھی مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں ،جس کی وجہ سے دوہزار نو ان کا مصروف تر
ین سال ہے۔واضح رہے کہ سشمیتا کی آنے والی فلموں میں دولہا مل گیا اور نو
پرا بلم شا مل ہیں لیکن تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان کی شوٹنگ کب تک
شروع کی جائیگی ۔

http://www.UrduNewsRoom.com
عامر کی سگریٹ نوشی دوبارہ شروع کرنے کی تردید

http://www.UrduNewsRoom.comبالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے سگر یٹ نو شی
دوبارہ شروع کرنے سے متعلق خبر وں کی تردید کردی۔میڈیا میں افواہیں گردش
کررہی تھیں کہ عامر خان نے دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کردی ہے تاہم عامر نے
اس حوالے سے میڈ یا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔عا مر کا کہنا ہے کہ بے
شک وہ سگر یٹ پینے کی عادت چھو ڑنے کی کئی بار کو شش کر چکے ہیں لیکن اس
مرتبہ انہوں نے اس کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا ہے کیونکہ سگر یٹ ترک
کرنا ہی ان کی صحت کیلئے مفید ہے ۔اس موقعے پر اپنی فلم تھری ایڈیٹس کے
حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ان کا اس حوالے سے
کافی مصروف گزرا ہے اور یہ فلم اب تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے
لیکن تھری ایڈیٹس کے حوالے مزید بتانے سے انہوں نے گریز کیا اور کہا کہ
آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو تفصیلات بتائیں گے ۔

http://www.UrduNewsRoom.com
آسن اور شاہ رخ خان فلم''ہیپی نیوایئر''میں

http://www.UrduNewsRoom.comعامر خان کی فلم گھجنی سے شہرت حاصل کرنے والی
اداکارہ آسن نے کہا ہے کہ اب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کریں گی۔ ایک انٹر
ویو میں نو آموز اداکارہ نے کہا کہ فلم گھجنی کی شاندار کامیابی سے انہیں
بہت حوصلہ ملا جس کے بعد انہوں نے صرف اچھی کہانی اور بہتر کردار والی
فلمیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں نئی ہونے کی
وجہ سے ان کو تنگ بھی کیا جاتا ہے اور غلط باتیں ان سے منسوب کی جاتی ہیں۔
آسن تھوٹومکل نے کہا کہ حال ہی میں میرے حوالے سے یہ بات منصوب کی گئی کہ
میں نے فرح خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے حالانکہ ہمارے درمیان
اس حوالے سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی ۔ آسن نے بتایا کہ انہوں نے شاہ
رخ خان کے ساتھ فلم ہیپی نیو ایئر میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔
اداکارہ آسن کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ میرے بارے من گھڑت
کہانی بناکرمجھے ہی کیوں ہدف بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل
میرے اور سلمان خان کے حوالے سے بے بنیاد کہانیاں گڑی گئیں جبکہ ہم دونوں
میں صرف دوستانہ اور پرفیشنل تعلقات ہیں۔ آسن نے فلم گھجنی کے ذریعے بالی
وڈ میں ڈیبیو کیا جبکہ ان کی دوسری فلم لندن ڈریمزتیس اکتوبر کو ریلیز
ہورہی ہے۔

http://www.UrduNewsRoom.com
میں کہانی کو دیکھ کر فلم منتخب کرتی ہوں، پریانکا چوپڑا

http://www.UrduNewsRoom.comپریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ فلم کے معاہدے
سے قبل سب سے زیادہ اہمیت کہانی کو دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے
اپنی تازہ ترین فلم "واٹ ان یور رشی" کو اسکی کہانی کی جدت اور انوکھے پن
کے باعث منتخب کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم "کمینے" کے سلسلے
میں بھی یہی اصول سامنے رکھا تھا جس میں ان کے مقابل شاہد کپور تھے اس کی
کہانی بھی جاندار تھی اور پھر اس میں فنکارانہ جوہر دکھانے کے وسیع مواقع
تھے۔ پریانکا نے کہا کہ اگر کہانی میں دم ہے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس
میں کامیاب اداکار ہیں یا فلاپ، اس کی مثال یہ ہے کہ وہ اپنی آئندہ
فلم "پیار ایمپوسیبل " میں وہ ایک فلاپ ہیرو اودے چوپڑا کے مقابل کردار
ادا کررہی ہیں۔

http://www.UrduNewsRoom.com
وینا ملک باصلاحیت اداکارہ ہیں:سہیل احمد

http://www.UrduNewsRoom.comمعروف کامیڈین اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ
وینا ملک موجودہ دور کی باصلاحیت اداکارہ ہے 'اپنی بہترین اداکاری اور
محنت سے منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار سہیل احمد
نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ میں پیروڈی ایک انتہائی مشکل ترین کام ہے لیکن
وینا ملک اس مشکل کام کو مہارت کیساتھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے
کہا کہ وینا ملک سے پہلے بشریٰ انصاری واحد پیروڈی کرنے والی اداکارہ سمجھی
جاتی تھیں لیکن وینا ملک نے اس مشکل فن پر محنت کر کے مہارت حاصل کر لی ہے
اور وینا کی اداکاری پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتاوہ موجودہ دور کی ایک
باصلاحیت اور محنت کرنےوالی اداکارہ ہیں ۔ سہیل احمد نے کہا کہ وینا ملک
جس طریقے سے کام کر رہی ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس میں تمام خوبیاں
پائی جاتی ہیں اور ہر قابل ڈائریکٹر کی کوشش ہے کہ میرے پرواجیکٹ پر کام
کریںکیونکہ وینا ملک کو جو بھی کردار دیا جاتا ہے وہ اسے بہترین طریقے سے
ادا کرتی ہیں ۔

http://www.UrduNewsRoom.com
اداکارہ صائمہ خان بازی لے گئی

http://www.UrduNewsRoom.com
اداکارہ صائمہ خان 'نرگس سے بازی لے گئی۔تفصیل کے مطابق صائمہ خان ایک
عرصہ بعد لاہور کے الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ "جوانی میری
بجلی "میں اوراداکارہ نرگس تماثیل تھیٹر "ریشماں"میں پرفارمنس کر رہی
ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نرگس اپنی کامیابی کے حوالے سے جو توقع
رکھتی تھیں اسے نہیں مل رہی اور شائقین کی زیادہ تعداد صائمہ خان کے ڈرامے
کو پسند کر رہی ہے اور صائمہ خان کو اسٹیج کے علاوہ ٹی وی اور فلموں میں
بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں ۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر ریاض ملک نے صائمہ خان
کو اپنے نئے ڈرامہ سیریل "کرتار سنگھ"میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کر لیا ہے ۔

http://www.UrduNewsRoom.com
http://www.facebook.com/pages/Urdu-News-Room/140097892751?v=app_23474...

--
Posted By PeaceNic to Urdu News Blog, BBC Urdu, VOA, Express, Aaj,
Daily Jang, Waqt News by UrduNewsRoom.com at 10/24/2009 10:19:00 PM


    Reply    Reply to author    Forward  
You must Sign in before you can post messages.
To post a message you must first join this group.
Please update your nickname on the subscription settings page before posting.
You do not have the permission required to post.
End of messages
« Back to Discussions « Newer topic     Older topic »

Create a group - Google Groups - Google Home - Terms of Service - Privacy Policy
©2009 Google